25 جنوری، 2025، 11:13 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85730476
T T
0 Persons

لیبلز

انصار اللہ یمن نے 153 جنگی قیدی آزاد کردیئے

25 جنوری، 2025، 11:13 PM
News ID: 85730476
انصار اللہ یمن نے 153 جنگی قیدی آزاد کردیئے

 تہران – ارنا – ابلاغیاتی ذرائع نے  خبر دی ہے کہ انصاراللہ یمن نے 153 جنگی قیدیوں کو یک طرفہ طور پر آزاد کردیا ہے

ارنا نے المسیرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ حکومت یمن نے   انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی کے حکم پر سنیچر کو153 جنگی قیدیوں کو آزاد کردیا۔  

یمن کی جنگی قیدیوں کی قومی کمیٹی کے سربراہ عبدالقادر المرتضی نے بتایا ہے کہ جارح زرخریدوں سے وابستہ 153 زخمی، بیمار اور سن رسیدہ جنگی قیدیوں کو یک طرفہ طور پر آزاد کیا گیا ہے۔

 المرتضی نے المسیرہ ٹی وی کو بتایا ہے کہ مقابل فریق سنگدل ہے اور اس نے اس حوالے سے کوئی اقدام نہيں کیا ہے۔ امید ہے کہ فریق مقابل اس مسئلے کو صرف انسانی نقطہ نگاہ سے دیکھے گا اور اس کے پاس جو قیدی اور گرفتار شدگان ہیں، انہیں آزاد کردے گا۔  

یاد رہے کہ جنگی قیدیوں کا تبادلہ یمن یمن ڈائیلاگ میں ہمیشہ بنیادی موضوعات میں رہا ہے لیکن اس حوالے سے کوششیں ناکام رہی ہیں۔ صرف چند معاملات میں مقامی ثالثین کی کوششوں سے چند قیدیوں کا تبادلہ انجام پایا ہے۔

 اس سے پہلے بھی مقامی ثالثین کی وساطت سے چند مرحلے میں یمن کے مستعفی اور مفرور صدر کی حکومت سے وابستہ افواج سے تعلق رکھنے والے کچھ جنگی قیدی آزاد کئے جاچکے ہیں۔  

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .